شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور، اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز دینے کا مطالبہ

شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور، اعلیٰ ترین سرکاری ...
شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور، اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز دینے کا مطالبہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کی شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مریم مختیار نے جہاز سے نکلنے میں دیر اس لئے کی کیونکہ جہاز ایک سکول کے اوپر اڑ رہا تھا۔ شہید پائلٹ مریم مختیار نے بچوں کو بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی اس لئے انہیں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں