آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کیساتھ کھیل سکتے ہیں تو سیریز سے انکار بلاجواز ہے: انوراگ ٹھاکر

آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کیساتھ کھیل سکتے ہیں تو سیریز سے انکار بلاجواز ...
آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کیساتھ کھیل سکتے ہیں تو سیریز سے انکار بلاجواز ہے: انوراگ ٹھاکر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، بھارت سیریز کیلئے فیصلے میں تاخیر پر بھارتی بورڈ کے عہدیدار بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور اپنی ہی حکومت کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ سیریز وقت کی ضرورت ہے اور جب آئی سی ایونٹ میں پاکستان کیساتھ کھیل سکتے ہیں تو سیریز کھیلنے سے انکار بلا جواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا پھر معاملات یونہی رہنے دیں۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کرکٹ دونوں ممالک میں بات چیت کیلئے بھی راہیں ہموار کر سکتی ہے اور پاکستان کے ساتھ رابطوں اور کرکٹ سیریز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں