بلدیاتی انتخابات کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، ضلعی انتظامیہ نے 2 ایمبولینسز کو بھی قبضے میں لے لیا

بلدیاتی انتخابات کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، ضلعی انتظامیہ نے 2 ایمبولینسز کو ...
بلدیاتی انتخابات کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، ضلعی انتظامیہ نے 2 ایمبولینسز کو بھی قبضے میں لے لیا

  

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بے حسی کی انتہاءکرتے ہوئے 2 ایمبولینسز کو بھی عملے سمیت قبضے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران ڈاکٹروں اور عملے کو ہسپتال لے جاتے ہوئے 2 ایمبولینسز کو روک لیا گیا اور اس میں سوار افراد کو زبردستی اتار کر دونوں ایمبولینسز کو ماڈل ہائی سکول منتقل کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینسز قبضے میں لئے جانے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل کا استعمال کرے اور عوام کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔

مزید : رحیم یارخان /اہم خبریں