خواتین کی عزت کرتا ہوں اسی لئے ان کا پسندیدہ ہوں: شاہ رخ خان

خواتین کی عزت کرتا ہوں اسی لئے ان کا پسندیدہ ہوں: شاہ رخ خان
خواتین کی عزت کرتا ہوں اسی لئے ان کا پسندیدہ ہوں: شاہ رخ خان

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ خواتین کی عزت کرتا ہوں اسی لیے ان کا پسندیدہ ہوں۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا نام کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ اپنی منفرد اداکاری کے باعث دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی ان کی اداکاری کی سب سے زیادہ فین ہیں تاہم اب کنگ خان نے خواتین مداحوں میں اپنی پسندیدگی کی وجہ خود ہی بیان کردی ہے۔کنگ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں خواتین کی دل سے عزت کرتا ہوں اسی لیے سب مجھے پسند کرتی ہیں۔ فلم دل والے سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری اور کاجول کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور امید ہے فلم ”دل والے“ میں بھی ہماری جوڑی کو سراہا جائے گا۔بالی ووڈ کنگ کا کہنا تھا کہ میں اندر سے ایکشن اسٹار ہوں لیکن رومانوی ہیرو کے طور پر مشہور ہوا ہوں جس کے باعث فلمسازوں پر فلم میں رومانس ڈالنے کے لیے دبائوہوتا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح