مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس،ریکارڈ ایف آئی اے ٹیم کے حوالے

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس،ریکارڈ ایف آئی اے ٹیم کے حوالے
 مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس،ریکارڈ ایف آئی اے ٹیم کے حوالے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم کو تفتیش کا ریکارڈ دےدیا گیا۔ تفتیشی ٹیم عبدالحمید ڈوگر ،شوکت عزیز اور زاہد حامد کے بیانات بھی لے گی۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف سمیت دیگر کیخلاف سنگین غداری کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ہونگے ،دیگر اراکین میں ڈائریکٹر مقصود الحسن ،ڈاکٹر عثمان اورعبدالقادر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کو سنگین غداری کیس کی تفتیش کا ریکارڈ دےدیا گیا،ٹیم سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،سابق وفاقی وزیر زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عبدالحمید ڈوگر کے بیانات بھی ریکارڈ کریگی۔

مزید : اسلام آباد