مودی سرکار’دونمبری‘میں بھی ’نمبرون‘ نکلی ، ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار’دونمبری‘ میں بھی نمبرون نکلی اور وزیراعظم کی منظوری سے ان کی تصویر کوفوٹوشاپ کے ذریعے تبدیل کرکے دنیا کیلئے جاری کردیاگیاتاہم اس تصویر کے پکڑے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا اور مذاق شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چنائے میں سیلاب کی تباہی کے دودن بعد مودی کو ہوش آگئی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی میں ڈوبے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ بھارت کے سرکاری ادارے پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے پہلے وزیر اعظم مودی کی جہاز کی کھڑکی سے باہر جھانکتی ہوئی تصویر ری ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کھڑکی میں سیلاب میں کی ہلکی سی جھلک دکھائی دے رہی تھی تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہی تصویر دوبارہ ٹویٹ کی گئی، لیکن اس بار سیلابی صورت حال کے قدرے واضح مناظر جہاز کی کھڑکی کی جگہ پر چسپاں کر دیے گئے تھے۔دوسری ٹویٹ کو اگرچہ بعد میں ہٹا دیا گیا تاہم اس دوران نہ صرف وہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر گردش کر چکی تھی بلکہ اس کا مذاق بھی بن چکا تھا۔
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باوجودپی آئی بی کی جانب سے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔جہاں چند افراد نے بعد میں ہٹائی جانے والی ٹویٹ کو تفریحی انداز میں لیا وہیں کچھ لوگوں نے صورت حال کی سنجیدگی کے باعث اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔