ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ، ایف آئی آر ختم کرنے کی استدعا

ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ، ایف آئی آر ختم ...
ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ، ایف آئی آر ختم کرنے کی استدعا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے رینجرز کی مدعیت میں درج ایف آئی آر ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی اجازت دی گئی ہے تاہم انہیں مٹھارام ہاسٹل میں نہ رکھا جائے کیونکہ اسے رینجرز کی سب جیل قرار دیا گیا ہے اور اگر ڈاکٹر عاصم کو وہاں رکھا گیا تو رینجرز کی مداخلت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں