سپاٹ فکسنگ کیس ، سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان

سپاٹ فکسنگ کیس ، سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے ...
سپاٹ فکسنگ کیس ، سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کی طرف سے سپاٹ فکسنگ کیس میں 5،5سال سزا کاٹنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے ، دونوں کھلاڑی جنوری میں ون ڈے کرکٹ کپ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف جو کہ سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کے منتظر تھے انہیں پی سی بی کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اجازت ملنے کے بعد دونوں کرکٹرز 12جنوری 2016سے ہونیوالے ون ڈے کپ میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں کرکٹرزسپاٹ فکسنگ کے جرم میں 5،5 سال کی سزا کاٹ چکے ہیں اور دوران پابندی دونوں کھلاڑی پی سی بی کی ہدایت پر کرکٹ میں کرپشن کیخلاف لیکچرز بھی دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل