ہر عظیم چیمپئن خود غرض ہوتا ہے،اب میری منزل کچھ بھی نہ کرنا ہے:گالفر ٹائیگر ووڈز

ہر عظیم چیمپئن خود غرض ہوتا ہے،اب میری منزل کچھ بھی نہ کرنا ہے:گالفر ٹائیگر ...
ہر عظیم چیمپئن خود غرض ہوتا ہے،اب میری منزل کچھ بھی نہ کرنا ہے:گالفر ٹائیگر ووڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ برسوں نمبرون رہنے والے امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے ہر عظیم چیمپئن خود غرض ہوتا ہے،اگر کوئی بھی لیجنڈ جو ابھی زندہ ہے اگر اس سے پوچھا جائے تو یقینا کہے گا کہ ہاں وہ خود غرض ہے۔ ٹائمز ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے گالف کی دنیا پر برسوں راج کرنے والے ٹائیگر ووڈز نے مزید کہا کہ کمر کی انجری کے باعث مستقبل کے بارے کچھ نہیں سوچ رہا ،وقت کتابیں پڑھنے ، گیمز کھیلنے اور چہل قدمی میں گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اب یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے گالف آخری بارکب دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ منزل مقصود کا تعین کار رہا ہوں تاہم اب میری منزل کچھ بھی نہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی گالفر ٹائیگرووڈز کا معاشقہ سامنے آنے پر وہ نمبرون کی فہرست سے مسلسل تنزیلی کا شکار ہوتے رہے ان کی تنزیلی کی ایک وجہ ان کی انجری بھی بنی تاہم معاشقہ سامنے آنے کے بعد اہلیہ سے علیحدگی نے ٹائیگر ووڈز کے کیریئر کو کافی نقصان پہنچایا۔

مزید :

کھیل -