لندن سے لاہور آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکڑا گیا، جہاز کی بحفاظت لینڈنگ
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لندن سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 758سے پرندہ ٹکڑا نے کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لینڈنگ سے کچھ دیر قبل لندن سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 758سے پرندہ ٹکرا گیاتھا تاہم پائلٹ جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کروانے میں کامیاب رہا۔