قاہرہ کے ایک ریسٹورنٹ پر آتش گیر مادے سے حملہ، 18 افراد ہلاک

قاہرہ کے ایک ریسٹورنٹ پر آتش گیر مادے سے حملہ، 18 افراد ہلاک
قاہرہ کے ایک ریسٹورنٹ پر آتش گیر مادے سے حملہ، 18 افراد ہلاک

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قاہرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں آتش گیر مادے سے حملے کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ مصری حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ریسٹورنٹ کا سابق ملازم تھا جس کو نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والا ریستوران عجوزہ نامی مرکزی علاقے میں واقع ہے اور اس میں ایک نائٹ کلب بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریستوران عمارت کے تہہ خانے میں واقع تھا جس کے باعث لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور زیادہ تر لوگ جلنے اورپھیپھڑوں میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

مقامی اخبار کے مطابق تین نقاب پوش حملہ آور آتش گیر مادہ عمارت میں پھینک کر فرار ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ حملہ آوروں میں ریستوران کا ایک ملازم بھی شامل تھا جسے نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں