حامد میر کو کبھی پیشکش نہیں کی ، خود بھی 15کروڑروپے دے تو انہیں قبول نہیں کروں گا:پرویز مشرف

حامد میر کو کبھی پیشکش نہیں کی ، خود بھی 15کروڑروپے دے تو انہیں قبول نہیں کروں ...
حامد میر کو کبھی پیشکش نہیں کی ، خود بھی 15کروڑروپے دے تو انہیں قبول نہیں کروں گا:پرویز مشرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیاتھاکہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے اُن کی ہمدردیاں خریدنے کیلئے 15کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی لیکن اب اس دعوے پر پرویز مشرف کا موقف بھی آگیاہے اوراُنہوں نے کہاہے کہ فوری جواب ہے ، اگر حامد میر خود ہی 15کروڑروپے دیں تو پھر بھی وہ اسے قبول نہیں کریں گے ۔

دنیا نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویزمشرف سے سوال کیاگیاکہ آپ نے اپنے ایام اقتدار میں 15کروڑروپے کی آفرکی اور اب وہ صحافی آہستہ آہستہ بتارہے ہیں ، کیا آپ اپنی جیب سے دے رہے تھے یا سرکاری فنڈ سے ، کبھی صحافیوں میں تقسیم کرنے کے لیے خفیہ فنڈز کا استعمال بھی کیا؟

پرویز مشرف کا کہناتھاکہ کبھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسے لوگوں سے ملناچاہوں گا، یہ سب فضول اور بکواس ہے ، کبھی بھی پیسوں کے لین دین کی ڈیلز میں ملوث نہیں رہا، حامد میراگر خود بھی پندرہ کروڑدیں تو وہ پھر ایسے افراد کو قبول نہیں کریں گے ۔

مزید : کراچی