سکینڈل کی زد میں آنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن کے ’اکٹھے ‘ہونے کی خبریں دم توڑنے لگیں

سکینڈل کی زد میں آنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن کے ’اکٹھے ‘ہونے کی ...
سکینڈل کی زد میں آنے کے بعد کرینہ کپور اور ہریتک روشن کے ’اکٹھے ‘ہونے کی خبریں دم توڑنے لگیں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )سکینڈل کی زد میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کرینہ کپور اور ہریتک روشن کے ’اکٹھے ‘ہونے کی خبریں دم توڑنے لگیں۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق ہریتک روشن اور کرینہ کپور سکرین پر بالی وڈ کی ایک بہتر جوڑی ثابت ہوئی ہے تاہم دونوں نے 2003ءمیں سبھاش گئی کی فلم ’یادیں‘ کے بعد سے کوئی فلم اکٹھے نہیں کی ۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ کپور اور ہریتک روشن سنجے گپتہ کی نئی فلم میں ایک بار پھر اکٹھے جلو گر ہونگے ۔ فلمساز نے کرینہ کپور تک رسائی کی مگر ہریتک کے والد راکیش روشن نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کرینہ فلم کا حصہ نہیں ہے ۔ ایک معروف شوبز جریدے کی حالیہ رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہریتک اپنے والد ڈائریکٹر راکیش روشن ک ساتھ کام کرینگے اور فلم اگلے سال فروری میں شروع کی جائے گی ۔ فلم کے نام کا تو ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم سنجے گپتہ کی یہ فلم لو سٹوری اور انتقام سے متعلق ہے ۔

سنجے گپتہ نے ٹوئیٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہریتک روشن اور راکیش جی کے ساتھ فلم بنانے جا رہا ہوں تاہم ابھی ہیرﺅن کا انتخاب نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر کسی ڈائریکٹر کی خواہش ہو سکتی ہے کہ ہریتک اور کرینہ ایک ساتھ جلوہ گرہ ہوں تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہو سکا ۔

مزید : تفریح