بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن حکام کا پنجاب اورسندھ کے چیف سیکریٹرز و صوبائی الیکشن کمشنرز سے رابطہ، انتظامات اور سیکیورٹی معاملات پر بات چیت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن حکام نے چیف سیکریٹرز پنجاب اور سندھ سے رابطہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر انتظامات، ضابطہ اخلاق کی پاسداری اورسیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔ حکام نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور انتظامات سے متعلق استفسار کیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز سے رابطہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن حکام کی طرف سےانتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروانےکی ہدایات کی گئی ہیں۔حکام کی جانب سے انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔ دونوں چیف سیکریٹرز کی جانب سے الیکشن کمیشن حکام کی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
در یں اثناء میں الیکشن حکام کا صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی رابطہ ہوا ہے جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز نے حکام کو انتخابی عمل کے تمام تر انتظامات کے مکمل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔