بلدیاتی انتخابات ، انتخابی سامان کی ترسیل پر معمور ڈرائیورز روانگی میں تاخیر پر سراپا احتجاج

بلدیاتی انتخابات ، انتخابی سامان کی ترسیل پر معمور ڈرائیورز روانگی میں ...
بلدیاتی انتخابات ، انتخابی سامان کی ترسیل پر معمور ڈرائیورز روانگی میں تاخیر پر سراپا احتجاج

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے سامان کی ترسیل کے لئے استعمال ہونیوالی گاڑیوں کے ڈرائیورز الیکشن کمیشن کی طرف سے راونگی میں تاخیر پر سراپا احتجاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی سامان کی ترسیل کے لئے ڈرائیورزکو صبح 6بجے ڈیوٹی پر بلایا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے سامان کی روانگی میں تاخیر پر ڈرائیورز سیخ پا ہو گئے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک گھنٹے کیلئے بلایا گیا تھا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی انہیں روانہ نہیں کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتخابی امور پر تعینات عملہ پورا ہونے کے بعد جلد ہی ان گاڑیوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی