محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس جاری
محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں محمد عامر کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس پہلے ہی محمد عامر کی واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کر دی ہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا تاہم سلیکشن کمیٹی کے اراکین باہمی مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی محمد عامر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا انعقاد ہوا تو اس میں بھی محمد عامر کو شامل کیا جا سکتاہے۔ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کی صورت میں محمد عامر جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑی محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑیوں کو بھی قائل کرے گی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -