کترینہ کیف نے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق بات کر نے کو بے عزتی قرار دیدیا،اب رنبیر کی گرل فرینڈ ہوں : اداکارہ

کترینہ کیف نے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق بات کر نے کو بے عزتی قرار دیدیا،اب ...
کترینہ کیف نے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق بات کر نے کو بے عزتی قرار دیدیا،اب رنبیر کی گرل فرینڈ ہوں : اداکارہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کترینہ کیف کا سابق بوائے فرینڈ سلمان سے بات کرنے سے انکار کیونکہ وہ اب سلمان نہیں بلکہ رنبیر کپور کی گرل فرینڈ ہیں اور ان کے موجودہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور ہونے کی وجہ سے کترینہ سلمان خان سے متعلق بات کرنے پر اپنی بے عزتی محسوس کرتی ہیں ۔

اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق نرنجن اینجرٹاک شو کے دوران کترینہ کیف سے جب ان کے سابق بوائے فرینڈ دبنگ خان سے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے برملا کہا کہ بلاشبہ سلمان خان ایک شاندار شخص ہیں اور یہ بات شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اور دیگر بخوبی جانتے ہیں ، سلمان کے والدین اور ان کی تمام فیملی اپنی بیٹی کی طرح مجھے عزت دیتے ہیں تاہم یہ قطعی طور پر بھی میرے موجودہ ’تعلق ‘کےلئے قابل عزت نہ ہو گا اگر سر عام میڈیا والے مجھ سے سلمان خان اور ان کی فیملی کے بارے میں پوچھیں گے ۔ یقیناََ میں سلمان خان اور ان کی فیملی اب بات نہیں کرنا چاہوں گی ۔ تاہم جب کترینہ کیف سے رنبیر سے شادی کرنے کے پلان کا پوچھا گیا تو وہ جواب گول کر گئیں اور کہا کہ رنبیر میرا ’کل وقتی‘ ہمیشہ ہمیشہ کا دوست ہے ۔

مزید : تفریح