دھرنوں کیخلاف شریف برادران کا ساتھ دیا، پارٹی میں احتساب کی ضرورت،جلد پارٹی کے ٹکٹ کیلئے امیدوار لائنوں میں کھڑے ہوں گے: اعتزاز احسن

دھرنوں کیخلاف شریف برادران کا ساتھ دیا، پارٹی میں احتساب کی ضرورت،جلد پارٹی ...
دھرنوں کیخلاف شریف برادران کا ساتھ دیا، پارٹی میں احتساب کی ضرورت،جلد پارٹی کے ٹکٹ کیلئے امیدوار لائنوں میں کھڑے ہوں گے: اعتزاز احسن

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماء اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ پارٹی کا احتساب کرے ، دھرنے کیخلاف میں نے شریف بردران کا ساتھ دیا اور دھرنے کی ناکامی نے شریف برادران کے تکبر میں اضافہ کیا، وہ وقت دور نہیں کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کیلئے امیدواروں کی لائن لگی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ پارٹی کا احتساب کرے کیونکہ جب پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی اس وقت پارٹی کے 4اصول تھے جس کے مطابق اسلام، جمہوریت اور طاقت عوام کا سر چشمہ ہیں۔ ا عتزاز احسن کا  کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے حکومت کیخلاف دھرنے میں شریف بردران کا ساتھ دیا اور دھرنے کی ناکامی سے شریف بردارن کے تکبر میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو پیپلز پارٹی کو انتخابات لڑنے کیلئے امیدوار مشکل سے ملتا ہے تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر تک نہیں رہے گی اور وہ وقت اب دور نہیں ہے کہ جب انتخابات لڑنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے امیدوارلائن میں کھڑے ہوں گے۔

مزید : لاہور