پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے حادثے سے بچ گئی

پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے حادثے سے بچ گئی
پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے سے حادثے سے بچ گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، خوش قسمتی سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی کی پرواز پی کے 758سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا لیکن پائلٹ نے بحفاظت جہاز کو اتار لیا ۔ جہاز میں 270مسافر سوار تھے ۔ اسی جہاز نے پی کے 709بن کر مانچسٹر جانا تھا لیکن اب یہ جہاز مرمت کے بعد روانہ کیا جائے گا اور متبادل پرواز کے لئے پی آئی اے نے انتظام شروع کر دیا ہے جبکہ صبح 11بجے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303کے لینڈنگ گیئر اور انجن سٹارٹر میں خرابی کے باعث اسے روک لیا گیا اور تاحال یہ پرواز بھی روانہ نہیں ہو سکی ۔

مزید : لاہور