طالبا ن کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے ،پینٹا گون کے سابق اعلی عہدیدارکا الزام

طالبا ن کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے ،پینٹا گون کے ...
طالبا ن کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے ،پینٹا گون کے سابق اعلی عہدیدارکا الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آئی این پی)پینٹا گون کے ایک سابق اعلی عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبا ن کو پاکستان کی جانب سے مالی اور لاجسٹک سپورٹ جاری ہے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں اورنئے طریقہ کار استعمال کرنے کی وجہ سے 2016بہت زیادہ پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے سابق ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس ڈیوڈ ایس سڈنی نے رواں ہفتے کانگریس کی ایک سماعت کے دوران قانون سازوں کوبتایا کہ کابل او ر خوست میں ہونیوالے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں۔افغانستان میں طالبان کی طرف سے استعمال ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کے پاس افغانستان میں ضرورت پڑنے پر فوجی سامان منتقل کرنے کیلئے پاکستان میں انکے ڈپواور دیگر ذرائع موجود ہیں۔انکا کہنا تھاکہ طالبان کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں اوراستعمال کی جانے والی حکمت عملی ،تکنیک اور طریقہ کارکی وجہ سے 2016پریشان کن ثابت ہوسکتا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی