ہمارے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں:بھارت

ہمارے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں:بھارت
ہمارے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں:بھارت

  

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے کہا ہے کہ اسکے صرف پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات ہیں، جموں وکشمیر میں چین کے قبضے میں تقریبا 38 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقہ ہے ، چین کو کئی مرتبہ مختلف سطح پر آگاہ کرچکے ہیں کہ اروناچل پردیش اور جموں وکشمیر واضح طور پر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ بھارت کے میانمار ،بنگلہ دیش ار سری لنکا کے ساتھ کوئی سرحدی تنازعات نہیں ہیں اسکے سرحدی تنازعات صرف پاکستان اور چین کے ساتھ ہیں۔وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک تحریری بیان دیتے ہوئے کہاکہ مشرقی سیکٹر میں چین ریاست اروناچل پردیش میں 90ہزار مربع میٹر بھارتی علاقے کا دعویٰ کرتا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ جموں وکشمیر میں چین کے قبضے میں تقریبا 38 ہزار مربع میٹر بھارتی علاقہ ہے ۔چین اور پاکستان کے درمیان 2مارچ 1963میں نام نہاد چائینہ پاکستان باؤنڈری ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے اور پاکستا ن نے غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر سے 5180مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ چین کو سونپ دیا۔وزیر مملکت نے بتایاکہ چین کو کئی مرتبہ مختلف سطح پر آگاہ کرچکے ہیں کہ اروناچل پردیش اور جموں وکشمیر واضح طور پر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔

مزید : بین الاقوامی