اوباما اور مشعل کی لو سٹوری پر مشتمل فلم آئندہ برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اوباما اور مشعل کی لو سٹوری پر مشتمل فلم آئندہ برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
اوباما اور مشعل کی لو سٹوری پر مشتمل فلم آئندہ برس نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  

نیویارک (آئی این پی) امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی کہانی آئندہ سال سنڈینس فلم فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنڈینس انسٹی ٹیوٹ نے ان 65 فلموں کا اعلان کردیا ہے، جو آئندہ برس فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ان ہی فلموں میں امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما کی پہلی ملاقات اور لَو اسٹوری پر مشتمل فلم 'ساؤتھ سائیڈ وِد یو' بھی شامل ہے.مذکورہ فلم میں 1989 کے موسم گرما میں مستقبل کے امریکی صدر براک اوباما کو شکاگو میں مشعل رابنسن نامی خاتون کو پروپوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.فیسٹیول ڈائریکٹر جون کوپر کے مطابق فلم پریمیئر کے موقع پر صدر اوباما اور خاتون اول کو مدعو کرنا ایک اچھا اقدام ہوگا لیکن ابھی تک انھوں نے اس حوالے سے فلمسازوں سے بات نہیں کی.سنڈینس فلم فیسٹیول کا انعقاد اگلے برس 21 سے 31 جنوری تک امریکی ریاست یوٹا میں کیا جائے گا، جس کی ابتداء اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے انفرادی طور پر فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافے کے لیے کیا تھا۔

مزید : تفریح