دہشتگردی کے بعد سعودی عرب کو مہلک سوائن فلو اور میرس وائرس کا سامنا ،سکولوں کو انتباہ جاری

دہشتگردی کے بعد سعودی عرب کو مہلک سوائن فلو اور میرس وائرس کا سامنا ،سکولوں ...
دہشتگردی کے بعد سعودی عرب کو مہلک سوائن فلو اور میرس وائرس کا سامنا ،سکولوں کو انتباہ جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )دہشتگردی کے بعد سعودی عرب کو پھر ایک نئے خطرے کا سامنا ہے ، سعودی سکولوں کو مہلک سوائن فلو اور میرس وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے آگا ہ کر دیا گیا ہے ۔عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق سعودی وزارت تعلیم اور وزارت صحت نے ملک کے مشرقی صوبے میں سکولوں کو انتباہ جاری کر دیا ہے کہ وہاں سوائن فلو اور میرس وائس کا خطرہ ہے لہذا کسی بھی بچے میں غیر معمولی تبدیلی دیکھیں تو فوراََ اسے دیگر بچوں سے الگ کر دیں اور اس کی نشاندہی کریں ۔ یہ فیصلہ ایک پبلک ایلیمنٹری سکول کی جانب سے رپورٹ کے بعد سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے ان کے سکول کے چھ بچے سوائن فلو کا شکار ہو گئے ہیں ۔ تاہم ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا انہیں کیا بیماری ہے ۔

حکومت کی جانب سے سکولوں میں ہدایت نامہ بھی پہنچایا گیا ہے کہ جس میں تمام سکولوں کو ان مہلک بیماریوں سوائن فلو اور میرس سے بچاﺅ کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا اور اگر یہ سکول ضروری اقدامات نہیں اٹھاتے تو نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے ۔ ٓایک ہیلتھ ورکر عادل ال دیلی نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے میں کچھ لوگ سوائن فلا کا شکار ہوئے ہیں دارالحکومت ریاض میں مشتبہ افراد کے ٹیسٹ سیمپلز لیبارٹریز بھجوائے گئے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی