ملٹری پولیس حملہ، پولیس چیف کا وزارت داخلہ کومراسلہ، ملزمان کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کی سفارش

ملٹری پولیس حملہ، پولیس چیف کا وزارت داخلہ کومراسلہ، ملزمان کی نشاندہی پر ...
ملٹری پولیس حملہ، پولیس چیف کا وزارت داخلہ کومراسلہ، ملزمان کی نشاندہی پر ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کی سفارش

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس چیف نے وزارت داخلہ کو ملٹری پولیس حملہ کے ملزمان کی نشاندہی کروانے والے شخص کو بڑی رقم بطور انعام دینے کی سفارش کر دی ہے۔مقامی نجی ٹی وی کے مطابق  آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر جمالی کی طرف سے وزارت داخلہ سندھ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کروانے والے شخص کو ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کی سفارش کی  گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ رینجرز کی جانب سے ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کرنے والے شخص کو 25لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیاگیا تھا۔

مزید : کراچی