اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب ’سعودی بچے ‘کاوالد گرفتار،حیران کن وجہ سامنے آ گئی ، بہن پر بھی الزام

اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب ’سعودی بچے ‘کاوالد گرفتار،حیران کن وجہ سامنے ...
اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب ’سعودی بچے ‘کاوالد گرفتار،حیران کن وجہ سامنے آ گئی ، بہن پر بھی الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )اغواءکاروں کے چنگل سے بازیاب کرائے گئے بچے کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس گرفتاری کی حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔ عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق 2برس کے بچے جوری ال خالدی کو اغواءکاروں نے اغواءکیا اور تقریباََ ایک ہفتہ تک وہ ان کے قبضے میں رہا ۔ جوری کے باپ کو پولیس سے معلومات چھپانے کے جرم میں پکڑا گیا ہے ۔

ہوا کچھ یوں کہ مغوی بچے کے باپ کو اغواءکاروں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے تاہم اس نے یہ پیغامات پولیس کے ساتھ شیئر نہیں کئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شبہ ہے کہ جوری کی بہن اغواءکاروں کے ساتھ ملی ہوئی تھی کیونکہ اس فلیٹ میں جا چکی تھی جس میں جوری کو رکھا گیا تھا اور اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اغواءکاروں کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا اور اپنے کم سن بھائی کے بال بھی کاٹے ۔ پولیس نے دارالحکومت ریاض کے ایک اپارٹمنٹ سے اس لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے جہاں ایک سعودی ، ایک شامی اور ایک ایتھوپین ملازمہ اس کی خدمتگار ہیں ۔ جوری کا اغواءکا واقعہ بھی بڑا ڈرامائی ہے ، جوری دارالحکومت ریاض کے ایک مصروف علاقے سے اس وقت اغوا ہوا جب اس کی والدہ ایک کلینک میں چیک اپ کے لئے اندر گئی ہوئی تھی جبکہ اس کا باپ ایک قریبی دکان سے کچھ خریدنے کے لئے گیا تھا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس