ضلعی حکومت عوامی فلاح کے منصوبوںک وترجیحی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچائے گی،ضلع ناظم

ضلعی حکومت عوامی فلاح کے منصوبوںک وترجیحی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچائے ...
 ضلعی حکومت عوامی فلاح کے منصوبوںک وترجیحی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچائے گی،ضلع ناظم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈیرہ اسماعیل خان( صباح نیوز )ضلع ناظم ڈیرہ نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کہاہے کہ ضلعی حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پرپایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔تعلیم'صحت'روڈزاورپینے کے پانی کے مسائل کے حل کواولین ترجیح دی جائیگی۔وفاق ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لے۔بندکورائی گرڈکی اپگریڈیشن کی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکٹ ہائوس میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کہاکہ ضلعی حکومت نے منظورشدہ بجٹ میں20فیصدتعلیم'20فیصدسڑکوں'دس فیصدصحت'دس فیصدواٹرسپلائی'پانچ فیصدزراعت'پانچ فیصدنوجوانوں اورسپورٹس کیلئے'پانچ فیصدخواتین کی فلاح وبہبود کیلئے رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل میں اپوزیشن کے تین چارممبران ہیں جبکہ اے این پی اورپیپلزپارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی فراہمی کیلئے وفاق نے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیااورایک انچ پائپ بھی دوسرے علاقوں میں نہیں بچھایاگیاجس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں میں احساس محرومی بڑھ رہاہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان