بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام نے الزام تراشی کی سیاست مسترد کر دی: حمزہ شہباز شریف

بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام نے الزام تراشی کی سیاست مسترد کر دی: حمزہ ...
بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام نے الزام تراشی کی سیاست مسترد کر دی: حمزہ شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا کہ عام نے الزام تراشی کی سیاست مسترد کر دی، پاکستانی عوام جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو ان کی زبان میں جواب نہ کبھی دیا ہے نہ کبھی دیں گے بلکہ انہوں نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس کا جواب عوام نے بلدیاتی انتخابات میں دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جیتنے والے آزاد امیدوار بھی مسلم لیگی ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو گمراہ کیا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور بغیر کسی وجہ کے عوام کے 126 دن ضائع کئے گئے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان پارلیمینٹ میں آئیں اور 2018ءکے انتخابات شفاف بنائیں۔

مزید : لاہور