پی آئی اے کی پرواز میں چوہا گھس گیا ،فلائٹ تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی پرواز میں چوہا گھس گیا ،فلائٹ تاخیر کا شکار
پی آئی اے کی پرواز میں چوہا گھس گیا ،فلائٹ تاخیر کا شکار

  

کراچی(صباح نیوز)کراچی سے پشاور آنے والی سرکاری ایئرلائنز پی آئی اے کی پرواز چوہا گھس جانے سے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔پی آئی اے کی پرواز 350 صبح 7کی بجائے 8 بجے پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پہنچی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کیلئے صبح 5 بجے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 میں چوہا گھس گیا۔ ذرائع کے مطابق چوہا کیٹرنگ گاڑی سے جہاز کے اندر چلا گیا، جو کوشش کے باوجود پکڑا نہ جاسکا۔ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے بعد پی آئی اے حکام نے مسافروں کو دوسرے جہاز میں بیٹھا کر پشاور کے لئے روانہ کردیا، شیڈول متاثر ہونے سے پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 فلائٹ 8 بجے کی بجائے 9 بجے روانہ ہوگئی۔یادرہے کہ اس سے قبل ملتان سے آنیوالی پرواز میں بلی گھس گئی تھی جس کی وجہ سے اس پرواز کو بھی تاخیر کا سامنا کرناپڑاتھا۔

مزید : کراچی