سوڈان کا مزید 1500فوجی یمن بھیجنے کا اعلان

سوڈان کا مزید 1500فوجی یمن بھیجنے کا اعلان
سوڈان کا مزید 1500فوجی یمن بھیجنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خرطوم(صباح نیوز)سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید ڈیڑھ ہزار تازہ دم فوجی یمن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں ایک سوڈانی سپاہی کے مارے جانے کے بعدعرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر البشیر نے کہا کہ خرطوم یمن میں اپنے ڈیڑھ ہزار اہلکار جلد ہی روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل تعز شہر میں حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں سوڈان کا ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس پر صدرعمر البشیر نے کہا کہ انہیں اپنے سپاہی کی موت پر کوئی دکھ نہیں۔ ان کا اصل مقصد یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے جس طرح کی قربانی دینا پڑی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایران سے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہران کے سابق حلیف عمر البشیر کا کہنا تھا کہ ایران نے عرب ممالک میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ خرطوم نے اپنے ہاں ایران کی ثقافتی مداخلت پر پابندی عاید کرتی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بدستور قائم ہیں۔

مزید : بین الاقوامی