تمام ادارے پارلیمان کے تابع ہوں اور مل کر قومی ترجیحات کا تعین کریں: چیئرمین سینیٹ

تمام ادارے پارلیمان کے تابع ہوں اور مل کر قومی ترجیحات کا تعین کریں: چیئرمین ...
تمام ادارے پارلیمان کے تابع ہوں اور مل کر قومی ترجیحات کا تعین کریں: چیئرمین سینیٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان تمام اداروں سے بالاتر ہے اس لئے تمام اداروںکو پارلیمان کے تابع ہونا چاہئے اور مل کر قومی ترجیحات کا تعین کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ مشرف کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا تصور آزمایا جا چکا ہے جو ناکام ہوا اور اب پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی مضبوطی اور ترقی کیلئے تمام اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز لازم ہے اور تمام اداروں کو مل کر قومی ترجیحات کا تعین کرنا چاہئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں