وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم لندن اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم لندن اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ ...
وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم لندن اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم لندن کا دورہ کیا جہاں میوزیم حکام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ قدیم ثقافتی سماجی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں