پارلیمینٹ کو گرین ہاﺅس میں تبدیل کرنے کا سولر انرجی منصوبہ مکمل ، چیک پوسٹ کی تعمیر شروع

پارلیمینٹ کو گرین ہاﺅس میں تبدیل کرنے کا سولر انرجی منصوبہ مکمل ، چیک پوسٹ ...
پارلیمینٹ کو گرین ہاﺅس میں تبدیل کرنے کا سولر انرجی منصوبہ مکمل ، چیک پوسٹ کی تعمیر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمینٹ کو گرین ہاﺅس میں تبدیل کرنے کا سولر انرجی منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے ایک میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی انتہائی شاندار گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے اور پارلیمینٹ ہاﺅس کے احاطے میں منصوبے کی لگی پینلز انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں ۔چین کی مالی معاونت سے منصوبہ مکمل ہوتے ہی حفاظت کے لیے چینی ورکرز نے چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کردی ہے جو آج ہفتہ کو مکمل کر لی جائے گی۔

منصوبے پر مجموعی طور پر55کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ چینی انجنیئرز نے انتہائی معیاری کام کو یقینی بنا دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ چین کی کیمونسٹ پارٹی نے بھی اس منصوبے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور منصوبے کو پاک چین دوستی کا واضح اظہار قرار دیا ہے پارلیمینٹ نئے سال2016 میں گرین ہاﺅس کی صورت میں داخل ہو گا خطے کا پہلا پارلیمینٹ ہو گا جسے ایک بڑے علاقائی ملک کی مالی معاونت سے گرین ہاﺅس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

آئندہ ہفتے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ کے ہمراہ گرین ہاﺅس منصوبے کا افتتاح کریں گے منصوبے کی حفاظت کے لیے الگ سے داخلی راستے پر چیک پوسٹ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے افتتاح کے مقام پر منصوبے کی تفصیلات پر مبنی تختی آویزاں کی جائے گی سردار ایاز صادق نے منصوبے کا معائنہ کیا ہے انہوں نے گذشتہ روز پارلیمینٹ ہاﺅس آنے والے چینی وفد کو بھی اس منصوبے کے معیاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

مزید :

اسلام آباد -