محکمہ اینٹی کرپشن ون کا اجلاس، چیف سیکرٹری سندھ کا بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے خلاف مقدمات اور انکوائری کا حکم

محکمہ اینٹی کرپشن ون کا اجلاس، چیف سیکرٹری سندھ کا بڑے پیمانے پر سرکاری ...
محکمہ اینٹی کرپشن ون کا اجلاس، چیف سیکرٹری سندھ کا بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے خلاف مقدمات اور انکوائری کا حکم

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سیکرٹری سندھ  نے اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسرکاری محکموں کے 6افسران و اہلکاروں کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات درج کروانے جبکہ مختلف محکموں کے افسران کی اوپن انکوائری  کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ نے اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن رضا،محکمہ بلدیات کے افسر عبدالقوی خان، تعلقہ وارہ کے سابق ناظم منظور معرفانی ، سابق مختار کار غلام حیدر سمیجو، سب رجسٹرار فرمان عباسی کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات درج کروانے کی منظوری دیدی ہے۔چیف سیکیرٹری سندھ نے مختلف اداروں کے افسران کیخلاف اوپن انکوائری کا حکم بھی دیا ہے جن میں ریونیو ، بلدیات، پبلک ہیلتھ ، محکمہ آبپاشی کے 16افسران،کے ایم سی محکمہ لوکل ٹیکسز کے ڈائریکٹر ،ڈی سی جامشورو سمیت 25دیگرافرادشامل ہیں۔ انہوں نے 31افسروں اور پرائیویٹ افراد کی گرفتاریوں کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید : کراچی