عمران خان نے جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر، گاڑیوں کا استعمال چھوڑدیا:فواد چوہدری

عمران خان نے جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر، گاڑیوں کا استعمال چھوڑدیا:فواد ...
عمران خان نے جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر، گاڑیوں کا استعمال چھوڑدیا:فواد چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وکیل ، سیاستدان اورٹی وی میزبان فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیر ترین کے جہاز اور گاڑیوں کا استعمال چھوڑ دیاہے اور اب وہ اس کیلئے اپنی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں ، بنی گالہ کی سیاست شروع ہوگئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے تبایاکہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ریحام خان پر الزامات لگائے جارہے ہیں اور یہ بھی ایک سیاست ہی ہے ، ریحام خان کے قریبی لوگ بنی گالہ سے نکل رہے ہیں اور دوسرے لوگ وہاں پرآرہے ہیں ، بھرپور تنقید کے بعد  عمران خان نے جہانگیرترین کے جہاز ، ہیلی کاپٹراور گاڑیوں کا استعمال چھوڑدیا، عمران خان کے ترجمان کو بھی بڑی صفائی سے ہٹایاگیا۔

مزید : اسلام آباد