سنی لیون کاشارخ اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار

سنی لیون کاشارخ اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار
سنی لیون کاشارخ اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ہ سنی لیونی نے بالی ووڈ کے سپرسٹارزشارخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔

سنی لیون نے اپنی ’سنی لیون تین پتی ‘آن لائن گیم کی رونمائی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان اور شارخ خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا ،عالیہ بھٹ اور سونم کپور سمیت دیگر اداکارﺅں کے ساتھ تین پتی کھیلنا چاہتی ہیں اور اس میں بہت مزا آئے گا ۔

سنی لیون نے گیمنگ سٹیوڈیو ’گامیانا ‘کے ساتھ مل کر اپنی آن لائن گیم متعارف کرو ا دی ہے جس کانام بھی ’سنی لیو ن تین پتی ‘ہی رکھا گیاہے اور انہوں نے اسی سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان اور شارخ خان کے ساتھ تین پتی کھیلنا چاہتی ہیں ۔سنی لیون خودآن لائن موجود صارفین کے ساتھ یہ تین پتی گیم کھیلیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ وہ وہ بچن سے ہی تین پتی کھیل رہی ہیں اور انہیں اب موقع ملا اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا ۔

مزید : تفریح