پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے :سراج الحق

پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے :سراج الحق
پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے :سراج الحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے ،اسلامی دنیا کی قیادت کے لیے اسے پرامن بنانے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کی دولت غربت اورجہالت کے خاتمے کی بجائے حکمرانوں کے عیش پرخرچ ہورہی ہے۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں نے عالم اسلام پرجنگ مسلط کررکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیرس حملے ایک بار پھر اسلامی ممالک پر قبضے کے لیے کیے گئے،ترک اور روس کے کشید ہ حالات خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ۔

مزید : لاہور