شاد باغ میں ایل پی جی سلینڈروں سے بھرا ٹرک نالے میں گر گیا

شاد باغ میں ایل پی جی سلینڈروں سے بھرا ٹرک نالے میں گر گیا
شاد باغ میں ایل پی جی سلینڈروں سے بھرا ٹرک نالے میں گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شاد باغ کے علاقے میں ایل پی جی سلینڈر وںسے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث نالے میں جا گرا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیل کے مطابق شاد باغ کے علاقے عامر روڈ پر ایل پی جی سلینڈروں سے بھرا منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث نالے میں جاگرا ۔حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو بڑی کرینوں کی مدد سے نالے سے باہر نکال لیا تاہم ابھی ایل پی جی سلینڈر نالے میں موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔

مزید :

لاہور -