بالی ووڈ” کنگ خان “نے پاکستانی پرستاروں کو ’’دل والے ‘‘دیکھنے کی دعو ت دے دی

بالی ووڈ” کنگ خان “نے پاکستانی پرستاروں کو ’’دل والے ‘‘دیکھنے کی دعو ت دے ...
بالی ووڈ” کنگ خان “نے پاکستانی پرستاروں کو ’’دل والے ‘‘دیکھنے کی دعو ت دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ”بالی ووڈ کنگ “شاہ رخ خان نے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے 8دسمبرکو نئی آنے والی فلم ”دل والے “ دیکھنے کی اپیل کر دی،تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی تشہیری مہم کے دوران اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں اپنے لاکھوں پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے آنے والی نئی فلم کی تاریخ بتائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی اُس کی یہ فلم ضرور دیکھیں،سرحد کے اس پار پاکستانی پرستاروں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں ”کنگ خان “نے مسکراتے ہوئے سلام کہا ،شاہ رخ خان کو اندازہ ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ان کو دیوانگی کی حد تک چاہنے والے پرستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے ،اسی لئے شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “کی تشہیر کے لئے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام تشہیری ویڈیو جاری کرتے ہوئے سرحد کے پار اپنے فینز اور چاہنے والوں کے نام سلام بھیجاہے اور فلم ”دل والے“ کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے ان کی پہلے فلموں کی طرح ”دل والے“ کو پذیرائی چاہی ہے۔

مزید : تفریح