اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات ،معاشی کامیابیاں قابل تعریف ہیں :ڈیوڈہیل

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات ،معاشی کامیابیاں قابل تعریف ہیں :ڈیوڈہیل
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات ،معاشی کامیابیاں قابل تعریف ہیں :ڈیوڈہیل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں امریکہ نے پاکستان کی معاشی کامیابیوں سراہا ۔اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید رہا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں نمایا ں بہتر ی آئی اور بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں نجی شعبوں کی شرکت چاہتا ہے ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے کہ ڈیوڈ ہیل کی مدت سفارت میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ۔

مزید : اسلام آباد