پیرس میں نواز مودی ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ،دوہفتے قبل عبدالباسط اور اجیت دوول کی ملاقات ہوئی تھی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پیرس میں نواز مودی ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ،دوہفتے قبل عبدالباسط اور اجیت ...
پیرس میں نواز مودی ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ،دوہفتے قبل عبدالباسط اور اجیت دوول کی ملاقات ہوئی تھی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ،ملاقات سے قبل پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بھارتی ہم منصب کے درمیان پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی ،ملاقات کا ماحول تیار کرنے کیلئے دو ہفتے قبل پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی تھی۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عبدالباسط اور اجیت دوول کے درمیان پاک بھارت وزرائے اعظم کی پیرس میں ملاقات کے امکان پر بات چیت ہوئی تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم یہ سمجھا جارہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیر خارجہ سشما سوراج کی 8 اور 9 دسمبر کو ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد کے ممکنہ دورے کے بارے میں گفتگو ہوئی ہوگی ۔اگر سشما سوراج پاکستان کا دورہ کرتی ہیں تو وہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر ہونگی۔

مزید : بین الاقوامی