سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ،پاکستان اور بھارت کی ممکنہ سریز میں محمد عامر کا نام بھی شامل

سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ،پاکستان اور بھارت کی ممکنہ سریز میں محمد عامر کا نام ...
سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ،پاکستان اور بھارت کی ممکنہ سریز میں محمد عامر کا نام بھی شامل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ طور پر ہونے والی پا ک بھارت سریز میںعبوری طور پر 23کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے جس میں فاسٹ باولر محمد عامر کا نا م بھی شامل ہے ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میںبھارت سے ممکنہ سریز کے لیے ٹیم پر غور کیا گیا ،اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے محمد عامر کی فارم اور فٹنس پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے عبوری طور پر بنائی جانی والی فہرست محمد عامر کا نام بھی شامل کیا ہے ۔واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کو چیئر مین پی سی بی اور ہیڈ کوچ کی جانب سے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے پہلے ہی گرین سگنل مل چکا ہے ۔

مزید : کھیل