پاکستان اور روسی بحریہ کی انسداد منشیات مشقیں آئندہ ہفتے ہونگی

پاکستان اور روسی بحریہ کی انسداد منشیات مشقیں آئندہ ہفتے ہونگی
پاکستان اور روسی بحریہ کی انسداد منشیات مشقیں آئندہ ہفتے ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور روسی بحریہ کی بحیر ہ عرب میں انسداد منشیات کی مشقیں آئندہ ہفتے شروع ہو ں گی ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات مشقوں کا نام عریبین مون سون 2015رکھا گیا ہے۔مشقوں میں شرکت کے لیے روسی فریگیٹ وائس ایڈ مرل کولا کوف بحری جہاز کے ساتھ کراچی پہنچ گئے جہاںان کا استقبال پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور دفاعی اتاڑی نے کیا ۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتا یا کہ مشقوں میں پاک بحریہ کے علاوہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بھی حصہ لے گی۔

مزید :

کراچی -