چین پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے میدان میں آگیا، ایسا منصوبہ جسے جان کر انٹرنیٹ صارفین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

چین پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے میدان میں آگیا، ایسا منصوبہ ...
چین پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے میدان میں آگیا، ایسا منصوبہ جسے جان کر انٹرنیٹ صارفین کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاشبہ پاکستان اور چین کی دوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے اور اس کا ثبوت اربوں ڈالر کے وہ پراجیکٹ ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نتیجے میں شروع کئے جارہے ہیں۔ ایک ایسا ہی پراجیکٹ چین کی سرحد سے لے کر پاکستان کے شہر راولپنڈی تک بچھائی جانے والی ہائی ٹیک فائبر آپٹک کیبل کا ہے جو ناصرف پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ کر دے گا بلکہ پاکستان کو دنیا سے جوڑنے والا ایک اور انٹرنیشنل لنک بھی فراہم کرے کرے گا۔

مزید جانئے: پاکستان میں موبائل اور تھری جی صارفین کی تعداد کتنی ہو گی ؟ انتہائی حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

نیوز ویب سائٹ propakistani کے مطابق یہ فائبر آپٹک لنک پاکستان کو چین ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، یورپ اور امریکا کے ساتھ انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرے گا۔ راولپنڈی سے خنجراب پاس تک پھیلی یہ فائبر آپٹک کیبل 820 کلومیٹر پر محیط ہوگی اور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے کل اخراجات کا اندازہ 44 ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 4ارب پاکستانی روپے) لگایا گیا ہے۔ پاکستانی اور چینی حکام کے درمیان اس شاندار منصوبے پر بات چیت جاری ہے، البتہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی اس منصوبے میں باقاعدہ شمولیت تاحال باقی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس