دنیا کا وہ شہر جہاں آج سے پہلے کبھی بھی کمرشل ہوائی جہاز نہیں گیا، پہلی مرتبہ فلائٹ کا آغاز کردیا گیا

دنیا کا وہ شہر جہاں آج سے پہلے کبھی بھی کمرشل ہوائی جہاز نہیں گیا، پہلی مرتبہ ...
دنیا کا وہ شہر جہاں آج سے پہلے کبھی بھی کمرشل ہوائی جہاز نہیں گیا، پہلی مرتبہ فلائٹ کا آغاز کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو (نیوز ڈیسک) براعظم انٹارکٹیکا کے لاکھوں مربع میل پر پھیلے برف زار میں پہلی دفعہ ایک کمرشل پرواز یونین گلیشیئر کی ہوائی پٹی پر اتر چکی ہے۔ انٹارکٹک لاجسٹک اینڈ ایکسپی ڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز یہاں اترنے والی پرواز اس براعظم میں لینڈ کرنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔
اس سے پہلے انٹارکٹیکا کے یونین گلیشیئر کی ہوائی پٹی پر ہمیشہ خصوصی پروازیں ہی اترتی تھیں جو عموماً کارگو پروازیں ہوتی تھیں اور انہیں میں یہاں تحقیق کے لئے آنے والے سائنسدان بھی آیا کرتے تھے۔ انٹارکٹیکا میں آنے والے سیاحوں کی انتہائی محدود تعداد عام طور پر جنوبی افریقہ، چلی یا بعض اوقات نیوزی لینڈ سے ہوتے ہوئے کشتی کے ذریعے جنوبی سمندر کا راستہ اختیار کرتے ہوئے انٹارکٹیکا پہنچا کرتی تھی۔

مزید جانئے: دنیا کا وہ ائیرپورٹ جو بیک وقت دو ممالک میں واقع ہے
یہاں پہلی کمرشل پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد مستقبل میں مزید کمرشل پروازوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پہلی پرواز بھیجنے والی آئس لینڈک ائیرلائنز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں یہاں پروازوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -