پیپلز پارٹی کو بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت کرنی چاہیے،اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کو بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت کرنی چاہیے،اعتزاز احسن
 پیپلز پارٹی کو بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کی مخالفت کرنی چاہیے،اعتزاز احسن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے ملک میں بے لگام سرمایہ داری نظام کی کھل کر مخالفت کرنی چاہیے،عوام کے معاشی و اقتصادی مسائل کے لئے جہد و جہد کرنے کی ضرورت ہے۔ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے ا میدوار کھڑے کئے لیکن وہ وقت دور نہیں جب پی پی پی کے دفاتر کے باہر الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کی قطاریں لگیں گی۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداۂال میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 48 ویں یوم تا سیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے جمہوریت بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دے کر اپنے ا وپر ”فرینڈلی اپوزیشن“ کا لیبل لگوایا۔کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ 20کروڑ لوگوں میں صرف 8لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب لوگ غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وکلائنے پی ایل ایف کی شکل میں پی پی پی کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔ چودھراعتزاز احسن نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس درحقیقت خود احتسابی کا دن ہوتا ہے کہ ہم نے کیا کھویا ہے کیا پایا ہے ایسے موقعوں پر ان ہاﺅس بیٹھ کر اپنی سمت درست کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے منتشر اسلامی ممالک کی لاہور میں اسلامی سر براہی کا نفرنس بلا کر او آئی سی کی داغ بیل ڈالی اور انہیں ایک الگ شناخت دی۔مگر آج او آئی سے کو پنجابی میں "اوئے آئی سی" کہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ایل ایف کے مرکزی صدر سردار لطیف کھوسہ نے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعظم پی پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کے حوالے سے زیر التوائصدارتی ریفرنس کا جلد فیصلہ کیا جائے اور تاریخ کے اوراق میں عدلیہ پر لگے دھبے کو ختم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا جس کا بنیادی مقصد ایک فلاحی ریاست کے قیام کی طرف عوام کو راغب کرناتھا۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جنہوں نے انگریز سے وفاداری کے عوض انعام میں بڑی بڑی جاگیریں حاصل کیں آج ان کی اولادیں جاگیر دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں احتساب کی بات تو کی جاتی ہے لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ اسلام میں احتساب کا تصور وہ ہے جو خلیفہ وقت حضرت عمر فاروق سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ملک،جمہوریت اور عوام کے لئے اپنے خون سے قربانیوں کی ایک طویل تاریخ رقم کی ہے۔ تقریب سے پی ایل ایف کے رہنما افتخار شاہد،میاں عبد الستار انجم،زاہد چودھری،شاہد عباس کے علاوہ بیرسٹر عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پی پی پی کے سہیل ملک، شاہدہ جبیں، بیرسٹر طیب جان، چودھری شوکت علی جاوید، اے این پی کے سیکرٹری جنرل احسان وائیں، اورنگزیب برکی، ملک سعید حسن، خاور کھٹانہ، نصرت ہاشمی، راشد لودھی سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں اور پی ایل ایف کے وکلائکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : لاہور