ہائی کورٹ نے92 کلو گرام ہیروئن خوردبرد کرنے کے ملزم سابق ایس ایچ او کی درخواست ضمانت خارج کردی

ہائی کورٹ نے92 کلو گرام ہیروئن خوردبرد کرنے کے ملزم سابق ایس ایچ او کی درخواست ...
ہائی کورٹ نے92 کلو گرام ہیروئن خوردبرد کرنے کے ملزم سابق ایس ایچ او کی درخواست ضمانت خارج کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے 92 کلو گرام ہیروئن خورد برد کرنے کے مقدمے میں پولیس انسپکٹر محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔محمود پر الزام ہے کہ انہوں نے بطورایس ایچ او تھانہ رائیونڈ ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن میں خورد برد کی اوراسے مال خانے میں جمع نہیں کروایا۔ملزم انسپکٹر محمود کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس نے ملزم رفعت محمود سے 92 کلوہیروئن برآمد کرکے مال خانے میں جمع کرائی تھی اس کے باوجود اسکے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کوبتایا کہ ایس ایچ او نے 3 ماہ تک ہیروئن مال خانے میں جمع نہیں کرائی، انہوں نے کہا کہ ملزم سابق ایس ایچ او رائیونڈنے مال مقدمہ میں خورد برد کر کے غلط ضمنی لکھی جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید : لاہور