اغو ابرائے تاوان اور قتل کے 2مجرموں کو 3،3مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

اغو ابرائے تاوان اور قتل کے 2مجرموں کو 3،3مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا
اغو ابرائے تاوان اور قتل کے 2مجرموں کو 3،3مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج ہارون لطیف نے اغوا برائے تاوان اورقتل کیس میں ملوث 2مجرموں خرم گورسی اوریعقوب مسیح کو3،3 بارسزائے موت اور7،7لاکھ روپے جرمانہ جبکہ عدالت نے مجرموں کی تمام جائیدادبھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وحدت کالونی پولیس نے آغا شاہد کی رپورٹ پر 3 کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغوا  کرکے تاجر قیصرعرفان چیمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو گھر کے صحن میں دفن کرنے کے کیس میں ملوث دو ملزمان خرم گورسی اور یعقوب مسیح کے خلاف چالان پیش کیا، استغاثہ کے وکیل سید فرہاد علی شاہ نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے جس پر عدالت نے وکلا کے دلائل اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو تین، تین بار سزائے موت سات، سات لاکھ روپے جرمانہ اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس دونوں ملزمان کو کوٹ لکھپت جیل لے گئی۔ملزمان کے خلاف وحدت کالونی پولیس نے 2014 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

لاہور -