شراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزام میں عظمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد

شراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزام میں عظمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد
شراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزام میں عظمت محمود کی درخواست ضمانت مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عظمت محمود کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عظمت محمود نے جیل سے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت میں درخواست آنے پر استغاثہ کے وکیل اور ملزم کے وکیل کے درمیان طویل بحث ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ایئرلائن اپنی خامیوں کو چھپانے کی خاطر پائلٹ پر ملبہ ڈال رہی ہے، ایک شخص شراب پی کر جہاز چلا ہی نہیں سکتا اگر وہ نشے میں تھا تو جہاز زمین پر مار دیتا لیکن اس نے ہوش وحواس سے جہاز کی لینڈنگ کی اور مسافروں کو محفوظ رکھا۔عدالت میں سرکاری وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کی جس سے پائلٹ کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہو ئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی انکوائری کی جا رہی ہے کہ کسی سازش کے تحت تو کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پائلٹ عظمت محمود کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔

مزید : لاہور