مہنگے سیگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے:اسحاق ڈار

مہنگے سیگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے:اسحاق ڈار
مہنگے سیگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی ہے:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مہنگے سیگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ دیگر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ صرف درآمد ی اشیاءپر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی ہے ،40ارب کے ٹیکس میں سے دو تہائی صوبوں کو جائے گا ،عالمی منڈی میں کچھ چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ کچھ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔ان کا کہناتھا کہ معاشی بہتری کیلئے وقت پر درست فیصلے کیے ہیں ،پہلی سہ ماہی میں وصولیاں ہدف سے کم ہوئیں جبکہ ایکسائز ڈیوٹی صرف مہنگے سیگریٹ پر لگائی گئی ہے اور دیگر سیگریٹس اس سے بری ہیں ۔

مزید :

بزنس -