فرانس اور امریکہ میں حملو ں پر تشویش ہے ،پیرس حملوں کے بعد اسلامی دنیا پر دباﺅ بڑھ گیا :شہبازشریف

فرانس اور امریکہ میں حملو ں پر تشویش ہے ،پیرس حملوں کے بعد اسلامی دنیا پر ...
فرانس اور امریکہ میں حملو ں پر تشویش ہے ،پیرس حملوں کے بعد اسلامی دنیا پر دباﺅ بڑھ گیا :شہبازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس اور امریکہ میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے ،پیرس حملوں کے بعد اسلامی دنیا پر دباﺅ مزید بڑھ گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے ،گزشتہ سال آ رمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کاقتل ہواجس کے بعدپوری قوم متحدہوگئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوارہے اور ہم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔لندن میں میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے اور انہوں نے پاکستان کی جمہوری حکومت کی بھرپور حمایت کی ۔شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ کا دورہ انتہائی مفید رہا اس دوران برطانیہ کے ساتھ مختلف ایم او یوز پر دستخط کیے ۔برطانیہ دورے کے دوران تعلیم،صحت،انسداددہشت گردی کے امورپراتفاق ہوا۔

مزید : لاہور